لکھنؤ،7 جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)الیکشن کمیشن نے بی جے پی ایم پی ساکشی مہاراج کے متنازع بیان کو لے کر میرٹھ کی ضلع انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔چیف الیکشن افسر کے دفتر کے مطابق کمیشن نے ساکشی مہاراج کے کل کے متنازع بیان کو لے کر رپورٹ طلب کی ہے۔ متنازع لیڈرپرایف آئی آردرج کی گئی ہے۔پارٹی نے ساکشی کے اس تبصرہ سے پلہ جھاڑتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو بی جے پی اور نہ ہی حکومت ایسی کسی رائے سے اتفاق رکھتی ہے۔میڈیا خبروں میں بتایا گیا کہ بی جے پی کے اناؤ سے ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے آبادی بڑھنے کے لئے مسلم کمیونٹی کو مجرم ٹھہرایا تھا۔میرٹھ میں ایک مندر کے افتتاح کے موقع پر منعقد پروگرام میں انہوں نے کہا کہ ملک میں آبادی ان لوگوں کی وجہ سے بڑھ رہی ہے جو چار بیویوں اور 40بچوں کے تصور کی حمایت کرتے ہیں۔